حکومت کا سنی اتحاد کونسل کے استعفے فوری منظور نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( آن لائن ) سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کے معاملے پر حکومت نے فوری طور پر استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ اپوزیشن کے استعفے فی الحال منظور نہ کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی نظام کا حصہ رہنے پر قائل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی قیادت سے براہِ راست رابطہ بھی کیا ہے۔حکومتی مؤقف کے مطابق اپوزیشن کو پارلیمنٹ اور قائمہ کمیٹیوں میں رہ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ استعفے دینے کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرنے اور نظام کا حصہ رہنے پر زور دیا گیا ہے۔