سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی نااہلی کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

پشاور(آئی این پی )سنی اتحاد کونسل کے ارکان حامد رضا اور دیگر کی الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ پشاور ہائیکورٹ میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن خان، رائے مرتضی اقبال، رائے حیدر علی اور رائے انصار اقبال کی نااہلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔جسٹس وقار احمد اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل بنچ کے روبرو سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ نے مقف اختیار کیا کہ درخواست گزار قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان ہیں جنہیں انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد سے سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے 5 اگست کو نااہل قرار دیا تھا۔