سنی اتحاد کونسل نے حکومتی بریفنگ میں شرکت سے معذرت کرلی

 اسلام آباد(آن لائن) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے حکومتی بریفنگ میں شرکت سے معذرت کرلی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں حامد رضا نے کہا کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا تھا ۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں شرکت سے انکار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی شرکت نہیں کرتے اس لئے بریفنگ بے فائدہ ہے ۔