سنی اتحاد کونسل ارکان کے استعفے منظور نہیں کئے:ایاز صادق

اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے  ابھی تک سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے استعفے منظور نہیں کیے ‘ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں واپس آئے ۔یہاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سردار ایازصادق نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ کی کاروائی کا حصہ بنے اور اپنا کردار ادا کرے۔