خواتین کے کپڑوں سے متعلق بیان میری غلطی تھی:عظمی بخاری

لاہور (آئی این پی ) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے خواتین کے لباس سے متعلق کئے  جانے والے نامناسب تبصرے پر اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔اپنے ایک بیان میںاوزیر اطلاعات پنجاب  نے کہا  مجھے بہت تکلیف ہے  یہ بیان میرے منہ سے نکلا لیکن یہ الفاظ میرے منہ سے بہت تکلیف میں نکلے، میری صورتحال سمجھنے کی کوشش کریں، کیا مریم نواز کسی کی ماں یا بہن نہیں ہیں؟'عظمی بخاری نے کہا 'میں بھی کسی کی ماں ہوں لیکن جو سر کے بالوں سے پیر کے ناخن تک ٹرولنگ ہمیں برداشت کرنا پڑتی ہے تو ایک صبر ہے جو کبھی کبھی ختم ہوجاتا ہے'۔ان کا کہنا تھا  ن  ل لیگ کی خواتین کے خلاف باقاعدہ مہم ہوتی ہے، مریم نواز کے کپڑوں پر اور ان کے خلاف استعمال کیے جانے والے الفاظ نہایت ہی غلط ہوتے ہیں'۔انہوں نے مزید کہا  مریم نواز کشتی پر سوار ہوکر شاہدرہ کے دورے پر گئیں ، اس پر لوگوں نے ٹرولنگ کی اور ایک مہم چلائی، مریم نواز پنجاب  کیلئے  کیا کررہی ہیں اور انہوں نے اب تک کیا کیا، اس پر بات کیوں نہیں ہوتی؟ ہمیشہ خواتین کے کپڑوں پر بات کرنا ضروری ہے؟ ۔