2 خواتین پھٹے کپڑوں میں عدالت پیش

لاہور(عدالتی رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج سعید احمد کی عدالت میں خواتین پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔نواں کوٹ کی 2 خواتین پھٹے کپڑوں میں عدالت پیش ہوگئیں اوردرخواست ضمانت دائر کی۔ خواتین نے عدالت کو بتایا بچوں کے جھگڑے پر ٹریفک وارڈن عثمان نے بھائی کی وساطت سے ہم پر تشدد کیا،کپڑے پھاڑے گئے، الٹا ہمارے اوپر ہی پرچہ کر ا دیا گیا، پولیس میں اثر و رسوخ کی بنیاد پر ہمارا پرچہ درج نہیں ہونے دیا جا رہا۔عدالت نے عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔