اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم اور پارٹی کے سربراہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر حکومت اور عدلیہ کے رویے کو غیر سنجیدہ اور تشویشناک قرار دیا ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں آنکھوں کے دھندلا پن اور پریشر کی شکایت ہے، تاہم نومبر 2024 سے ان کا کوئی میڈیکل چیک اپ نہیں ہوا۔بیان کے مطابق 27 اگست 2025 کو عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے عدالت میں ایک پٹیشن دائر کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ شوکت خانم اسپتال کی میڈیکل ٹیم یا عمران خان کے ذاتی معالج کو فوری طور پر معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔