نواز شریف کو دوران قید ذاتی معالج تک کئی بار رسائی دی گئی، وکیل

بانی پی ٹی آئی بھی ملک کے سابق وزیرِ اعظم اور برابری کے سلوک کے مستحق ہیں
 فیملی کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ان کا کیا علاج ہواہے، فیصل ملک کی میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(آئی ا ین پی )بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کو قید کے دوران کئی بار رسائی دی گئی تھی۔راولپنڈی   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیصل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بھی ملک کے سابق وزیرِ اعظم اور برابری کے سلوک کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی بھی ملک کے سابق وزیرِاعظم ہیں اس لیے ان کے ذاتی معالج کو بھی ان تک رسائی دی جائے۔وکیل فیصل ملک نے بتایا ہے کہ عدالت کو بتایا ڈاکٹر عاصم یوسف بانی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں