بانی سے خاندان اور ذاتی معالج کی ملاقات کرائی جائے:رہنماپی ٹی آئی

ہم ہر شہید کے ساتھ کھڑے ہیں: علی محمد خان، شاہد خٹک،سلمان اکرم راجہ ،عظمی خان کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) بانی چیئرمین سے خاندان اور ذاتی معالج کی ملاقات کرائی جائے۔ہم قانون اخلاقیات کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔جوائنٹ سیشن میں احتجاج رجسٹر کرائیں گے۔ہم ہر شہید کے ساتھ کھڑے ہیں۔افواج کی شہادتوں کے معترف ہیں‘ہم شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم ایک نظریہ اصول انسانیت کے لئے کھڑے ہیں۔ملک کے لئے شہید ہونے والوں کا خون ہم پر قرض ہے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماؤں علی محمد خان، شاہد خٹک،سلمان اکرم راجہ ،عظمی خان نے دیگر نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کیا۔شاہدخٹک نے کہاکہ ہم سب سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوئے۔ 16تاریخ کو ہمیں معلوم ہونا چاہیے تھا کہ سپریم کورٹ کا کیا فیصلہ ہے۔بانی چیئرمین کی سرکاری رپورٹ پر بھی ہمیں بتایا جانا چاہیے تھا۔بانی پی ٹی آئی کا بطور وزیراعظم سنہری دور تھا۔ہمارے قائد کے علاج کو انا کا مسئلہ بنا دیا گیا ہے۔بشریٰ بی بی سیاسی مقدمات میں قید ہیں۔رپورٹ میں 75 فیصد کی بات کی گئی ہے۔بانی کو اسپتال منتقل کرکے اس کا علاج کیا جائے۔چیف جسٹس کے سامنے اپیل کے کر آئے ہیں۔ہم بار بار یہاں آئیں گے اور یاد دہانی کراتے رہیں گے