بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالج سے چیک اور بیٹوں سے بات کرائی جائے :عدالت

 جیل حکام کی نظرثانی درخواست مسترد ‘قواعد وضوابط میں ذاتی معالج سے علاج اوربیرون ملک بیٹوں سے بات کرانے کا کوئی ذکر نہیں:  جیل حکام

اسلام آباد( آن لائن)ایف آئی اے سینٹرل عدالت اسلام آباد نے سہولیات فراہمی کیس میں اڈیالہ جیل حکام کی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بیرون ملک موجود بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے اور ذاتی معالج سے چیک اَپ بھی کرانے کا حکم دیا۔ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ 10جنوری، 28جنوری اور 3فروری کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کریں،عدالت نے تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی آرڈر کیاتھا،اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔دوسری جانب اڈیالہ جیل حکام نے کہاہے کہ جیل قواعدوضوابط میں عمران خان کاذاتی معالج سے علاج معالجے اور بوں سے ملاقات بارے کوئی ذکرموجودنہیں ہے بانی پی ٹی آئی جیل سہولیات اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے جیل حکام نے اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں عدالتی حکم پرجمع کرائی گئی غیر معمولی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں جیل حکام نے بانی کی بیرون ملک بچوں سے گفتگو کرانے اور ذاتی معالج چیک اپ کے عدالتی فیصلے پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں جیل حکا م نے کہاہے کہ جیل رولز میں بیرون ملک بات کرانے اور ذاتی معالج چیک اپ کا کوئی ذکر موجود نہیں ، عدالت 10 جنوری اور 3 فروری کے آرڈر پر نظرثانی کرے