خیبرپختونخوا :کابینہ کا15دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کا دینے کا فیصلہ  کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ ارکان کی 15روز کی تنخواہ  جبکہ صوبائی اسمبلی ممبران کی 7دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دی جائیں گی۔گریڈ17اوراوپر کے افسروں کی 2روز کی تنخواہ متاثرین کو دی جائے گی جبکہ سکیل ون سے گریڈ16کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دی جائے گی،وزیراعلی نے عطیات کے شفاف استعمال کیلئے طریقہ کار بھی وضع کرنے کافیصلہ کیاہے۔