یکم مئی (یومِ مزدور) کے موقع پر جہاں صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، وہیں لاہور کے متعدد تاجر رہنماؤں نے بازار کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
صدر انجمن تاجران اردو بازار ابوذر غفاری گوہر کے مطابق اردو بازار کل بند رہے گا، تاہم شہر کی کئی بڑی تجارتی مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔صدر ہال روڈ مارکیٹ بابر محمود نے کہا ہے کہ ہال روڈ مارکیٹ یکم مئی کو مکمل طور پر کھلی رہے گی۔اسی طرح صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ شیخ محمد جاوید کے مطابق یکم مئی کو اعظم کلاتھ مارکیٹ میں بھی کاروبار معمول کے مطابق جاری رہے گا۔صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے اعلان کیا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ بھی کل مکمل کھلی رہے گی، جبکہ صدر مال روڈ سہیل محمود بٹ کے مطابق لیبر ڈے کے موقع پر مال روڈ کی مارکیٹیں بھی بند نہیں ہوں گی۔تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے متعدد مارکیٹوں نے چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔