ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن، یکم مئی سے نئی قیمتوں کا اطلاق

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن، یکم مئی سے نئی قیمتوں کا اطلاق

اسلام آباد:پاکستان میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اوگرا (اوائل گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق:

ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کی کمی کی گئی ہے۔نئی قیمت کے مطابق، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 245 روپے 16 پیسے مقرر کی گئی ہے۔گھریلو ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام سلنڈر اب 37 روپے 80 پیسے سستا ہو کر 2 ہزار 893 روپے کا ہو گا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق:
یکم مئی 2025 سے یہ نئی قیمتیں نافذ العمل ہوں گی۔اپریل 2025 میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 248 روپے 36 پیسے تھی، جبکہ 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 2930 روپے تھی۔اوگرا کے مطابق، اس کمی کا مقصد گھریلو صارفین کو ایل پی جی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔