انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک اور تنازع سامنے آگیا ہے، جس میں بھارتی کھلاڑی ریان پراگ پر ڈریسنگ روم میں ویپنگ کرنے کے الزام کے سبب پابندی لگنے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، میچ کے دوران لائیو کیمروں میں ریان پراگ کو ویپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پایا گیا ہے۔ ناقدین نے اس عمل پر سوالات اٹھائے ہیں کیونکہ اسٹیدیمز اور ڈریسنگ رومز میں سگریٹ نوشی یا ویپنگ سختی سے ممنوع ہے۔ یہ معاملہ صرف قوانین کی خلاف ورزی تک محدود نہیں رہا بلکہ قانونی پیچیدگی بھی پیدا ہوگئی ہے۔ بھارت کے پروہیبیشن آف الیکٹرانک سگریٹس ایکٹ (پیکا) 2019 کے تحت ای سگریٹس اور ویپس کی تیاری، فروخت، خریداری، درآمد و برآمد اور تشہیر پر مکمل پابندی ہے۔
اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور قید کی سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔