حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے موقع پر 12 اپریل 2025 کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلہ چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل کو ضلع لاہور میں تعطیل ہوگی۔ اس تعطیل کا اطلاق صرف لاہور ضلع کی حدود میں واقع دفاتر پر ہوگا اور یہ تعطیل پنجاب سول سیکرٹریٹ، منسلک اداروں اور ریجنل دفاتر پر لاگو نہیں ہوگی۔یہ تعطیل خاص طور پر لاہور کے شہریوں کے لیے ہے اور اس کا مقصد حضرت شاہ حسین کے عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔