پنجاب میں 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے

پنجاب میں 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان، سرکاری دفاتر بند رہیں گے

پنجاب حکومت نے ہفتہ 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

 اس دن تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، جبکہ سول سیکرٹریٹ میں ہفتے کی تعطیل کی وجہ سے معمول کے مطابق چھٹی ہوگی۔ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی سروسز دستیاب ہوں گی اور دیگر انتظامی دفاتر اور او پی ڈیز بند رہیں گے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عبادات اور تقریبات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔اس تعطیل کے دوران شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ عوامی سہولیات اور سیکیورٹی میں خلل نہ پڑے۔