پنجاب حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت صوبے بھر میں تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔لاہور ہائیکورٹ اور اس کے ماتحت تمام ضلعی عدالتوں میں بھی 5 فروری کو تعطیل ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ تعطیل سالانہ عدالتی کلینڈر کا حصہ ہے، جس کے تحت عدالتیں بند رہیں گی اور کسی بھی کیس کی سماعت نہیں ہوگی۔ تاہم، عدالتی امور اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے۔یہ تعطیل کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر دی گئی ہے، جسے پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے۔