گلوکارہ سواگتھا کرشنن کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال کا الزام

گلوکارہ سواگتھا کرشنن کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال کا الزام

 تامل گلوکارہ سواگتھا ایس کرشنن نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ایک تامل میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور دھمکیوں کے سنگین الزامات عائد کیے اور اسے ’مدراس کا ایپسٹین‘ قرار دیا ہے۔

35 سالہ گلوکارہ نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چنئی سے رشی کیش کیوں منتقل ہوئیں اور کس طرح وہ فلمی صنعت چھوڑنے کے قریب پہنچ گئی تھیں۔ گلوکارہ کے مطابق یہ سب ایک میوزک ڈائریکٹر کی جانب سے کیے گئے مبینہ جنسی استحصال کے بعد ہوا۔ اگرچہ انہوں نے اس شخص کا نام نہیں لیا، لیکن دعویٰ کیا کہ وہ دیگر خواتین کے ساتھ بھی اسی طرح کا رویہ اختیار کرتا رہا ہے۔سواگتھا کرشنن کے مطابق یہ واقعہ کمپوزر کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں وہ خود کو محفوظ سمجھ رہی تھیں۔ کمرہ ساؤنڈ پروف اور دروازہ بند تھا اور وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے، جن میں مبینہ طور پر خفیہ کیمرے بھی شامل تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والے استحصال کی ویڈیو بنائی گئی اور بعد میں انہیں بلیک میل کرنے اور دھمکانے کے لیے استعمال کیا گیا۔