اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ دھرلیاگیا

 لاہور( کرائم رپورٹر)فیصل ٹا ئون پولیس نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق فیصل ٹا ئون پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مڑیاں سے رات گئے،راہگیروں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان یاسر اور نعیم کو گرفتار کر کے ملزمان سے چھینے گئے 4 موبائل فون، لاکھوں روپے نقدی 2 پستول بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل فیصل ٹا ئون سے شہری کا موبائل فون بھی سنیچ کیا تھا ، اس کے علاوہ گرفتار ملزمان ابتک 20 سے زائد لوٹ مار کی وارداتیں کر چکے ہیں۔