روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے 9 مئی کے یومِ فتح کے موقع پر یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، جسے سفارتی حلقوں میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
یہ پیشکش اس گفتگو کے دوران سامنے آئی، جو حال ہی میں ڈونلڈ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ہوئی تھی۔روسی صدر کے سفارتی مشیر کے مطابق، پیوٹن نے یومِ فتح کی تقریبات کے دوران جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی تاکہ اس دن کو پرسکون ماحول میں منایا جا سکے۔یاد رہے کہ 9 مئی روس میں یومِ فتح کے طور پر بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، جو دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی کامیابی کی یاد دہانی ہے۔روسی صدارتی مشیر کے مطابق، اس تجویز پر امریکی صدر نے بھی مثبت ردعمل دیا اور اس دن کو مشترکہ تاریخی کامیابی کا دن قرار دیا۔تاہم، اس ممکنہ جنگ بندی کے حوالے سے یوکرین کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔