روس نے یوکرین سے جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کردی

روس نے یوکرین سے جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کردی

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے لیے امریکی امن منصوبے کی حمایت کر دی ہے، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کو ممکن بنانا ہے۔

پیوٹن نے تصدیق کی کہ منصوبے میں روس کے کئی اہم مطالبات شامل کیے گئے ہیں، اور اگر یوکرین نے معاہدہ مسترد کیا تو روس مزید علاقوں پر قبضہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے صدر زِلنسکی کو خبردار کیا کہ حال ہی میں کیپیانسک پر قبضے جیسا عمل دیگر اہم علاقوں میں بھی ممکن ہے۔روسی صدر نے مزید کہا کہ امریکی دستاویز میں کچھ ایسی شقیں بھی شامل ہیں جن پر بات چیت کی جا سکتی ہے، اور یہ 28 نکاتی امن منصوبہ یوکرین کے لیے حتمی امن معاہدے کی بنیاد بن سکتا ہے۔ادھر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے آئندہ جمعرات تک کا وقت دیا ہے۔