پی ٹی آئی رہنما شکیلہ وحید کا بڑا سیاسی فیصلہ ، تحریک انصاف بائے بائے، پی پی میں شامل

اسلام آباد(آن لائن) پی ٹی آئی وومن ونگ کی سابق سیکرٹری اطلاعات شکیلہ وحید کا بڑا سیاسی فیصلہ سامنے آیاہے اور  شکیلہ وحید نے پی ٹی  آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے۔ سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے شکیلہ وحید کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدیدکہا۔شکیلہ وحید نے کہا کہ  پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کی علامت ہے۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ  بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی واحد امید ہے،  باصلاحیت افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔ شکیلہ وحید کی شمولیت سے خواتین ونگ مزید مضبوط ہوگا،پیپلز پارٹی کے دروازے جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کے لیے کھلے ہیں