ایسا نہیں ہو سکتا پی آئی اے کو تباہ کر دیں اور بولیں ٹا ٹا بائے بائے:سحرکامران

نجکاری کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس‘ پی آئی اے حکام کی عدم شرکت پر کنوینئر کمیٹی سحر کامران سخت برہم

اسلام آباد(آن لائن)سحر کامران کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی نجکاری کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پی آئی اے حکام کی عدم شرکت پر کنوینئر کمیٹی سحر کامران نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔کمیٹی نے اگلے اجلاس میں پی آئی اے حکام کو ہر صورت پیشی کا نوٹس بھیج دیا۔ سحرکامران نے کہا کہ اجلاس میں پی آئی اے کے زوال کے پیچھے وجوہات کا ایجنڈہ زیر غور آنا تھاایسا نہیں ہو سکتا آپ پی آئی سے کو تباہ کر دیں اور بولیں ٹا ٹا بائے بائے،ہم جاننا چاہتے ہیں‘انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی آئی اے جیسا ادارہ زوال کا شکار کیسے ہوا،پی آئی اے کی تباہی کے ذمہ داران کا تعین ہونا چاہئے۔ کنوینیئر کمیٹی سحر کامران نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر کے بیان نے بھی پی آئی اے کو بہت نقصان پہنچایا،اگلی میٹنگ میں پی آئی اے حکام کو ہر صورت یہاں ہونا چاہئے، نجکاری کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دیا گیا۔