سردی نے بائے بائے ٹاٹا کہہ دیا‘گرمی واپس آگئی

لاہور(زیڈ این این)لاہور میں سورج کی تیز کرنوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر میں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور آئندہ ہفتے بھی سورج اور بادلوں کے ساتھ آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے