موجودہ حکومت کے پاس اپنی کارکردگی پیش کرنے کے لئے نمایاں اور ٹھوس اقدامات موجود ہیں
وزیر اعلی صوبے میں تیز رفتاری سے عوام کی فلاح کے کام جاری رکھے ہوے ہیں: اسمبلی اجلاس سے خطاب
لاہور (سپیشل رپورٹر ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے موجودہ حکومت کے پاس اپنی کارکردگی پیش کرنے کے لیے نمایاں اور ٹھوس اقدامات موجود ہیں،مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوا۔ معرکہ حق میں فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیم کے شعبے کو خصوصی ترجیح دی ہے، جس کے تحت اسکول ایجوکیشن کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ہائر ایجوکیشن کے لیے علیحدہ بجٹ رکھا گیا ہے۔ ان کے مطابق صحت کے شعبے کے لیے بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 400 ارب روپے زیادہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسانوں کی فلاح کے لیے اقدامات جاری ہیں، اور کسان کارڈ کے تحت لاکھوں کسان مستفید ہو رہے ہیں‘انہوںنے کہا وہ معرکہ حق میں کردار ادا کرنے والے وزیراعظم، افواج پاکستان اور تمام سویلین اداروں کو سلام پیش کرتی ہیں۔