کشمیر ہماری شہہ رگ ، آج پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو چیلنج کیا جا رہا ہے، آزاد کشمیر کے بہت الیکشن دیکھے ہیں، مگر جس پس منظر میں یہ الیکشن ہو رہے ہیں پہلے ایسے نہیں ہوئے، ،وزیر دفاع کا کارکنوں سے خطاب
سیالکوٹ(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے ، آج پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو چیلنج کیا جا رہا ہے، آزاد کشمیر کے بہت الیکشن دیکھے ہیں، مگر جس پس منظر میں یہ الیکشن ہو رہے ہیں پہلے ایسے نہیں ہوئے، یہ الیکشن کشمیر کاز کے ساتھ محبت اور کشمیریوں کی حفاظت کا الیکشن ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایل اے 36 جموں 3 میں کارکنوں سے خطاب میں کیا ۔خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے، ہمیں ان جانوں کے نذرانوں سے آزادی ملی، جنہوں نے خون بہایا، کشمیر میں بیٹھے پاکستان کا نعرہ لگانے والے سینکڑوں نوجوانوں کو اٹھایا گیا جو گھر نہیں پہنچے، کیا برطانیہ میں بیٹھا ہوا کشمیری ان کشمیریوں کی برابری کر سکتا ہے؟ قائداعظم نے کہا تھا کشمیر ہماری شہہ رگ ہے، آج پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کوئی قربانیوں سے رشتہ بناتا ہے اور کوئی گھر بیٹھ کر بناتا ہے، چارسال میں چار ہزار سے زائد قربانیاں دینے والی فوج کو گالی دی جاتی ہے، فیلڈ مارشل کا رشتہ وطن سے محبت ہے، شہدا اور غازیوں کو سلام ہے جنہوں نے وطن کی عزت رکھی، پاکستان کا نام ایران اور امریکا کی جنگ میں ہر تھوڑی دیر بعد ٹی وی پر نظر آتا ہے۔