حکیم شہزاد عرف لوہاپاڑ بغیر لائسنس معجون فروخت پر ڈرگ کورٹ میں پیش ہونے کے لیے طلب

حکیم شہزاد عرف لوہاپاڑ بغیر لائسنس معجون فروخت پر ڈرگ کورٹ میں پیش ہونے کے لیے طلب

عدالت نے یہ کارروائی غیر قانونی تشہیر اور بغیر لائسنس کے کاروبار کرنے کے الزام میں کی ہے۔

 ڈرگ انسپکٹر چونیاں نے حکیم شہزاد کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ وہ بغیر لائسنس کے معجون فروخت کر رہا ہے اور اس کی تمام ادویات غیر قانونی ہیں۔

چالان میں مزید کہا گیا کہ حکیم شہزاد سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے اور لوگوں کو بےوقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ڈرگ انسپکٹر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکیم شہزاد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس درخواست پر چیئرمین ڈرگ کورٹ نے حکیم شہزاد کو پیر کے روز طلب کر لیا ہے تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔یہ مقدمہ صحت عامہ اور نوجوانوں کی حفاظت کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ بغیر لائسنس فروخت ہونے والی ادویات سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہیں۔