لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے بڑے بل بورڈز اور سائن بورڈز نہ اتارنے کیخلاف درخواست کے تمام فریقین کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے دلائل طلب کر لئے۔ سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے حیدر علی مرزا کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی حکم کے باوجود بڑے بڑے بل بورڈز نہ ہٹانے کی نشاندہی کی گئی، عدالت نے کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی۔