کھاد کی کوئی کمی نہیں ، ڈی اے پی کھاد کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر صنعت وپیداوار
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کھاد کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کے لیے حکومت اور متعلقہ ادارے اقدامات کر رہے ہیں، مانگ میں اضافے کے پیش نظر کھاد کی قیمتوں پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ کسانوں پر مالی بوجھ نہ بڑھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کھاد کی کوئی کمی نہیں ، ڈی اے پی کھاد کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔جس کی ممکنہ وجوہات میں زرعی پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی جانب سے زمین کی زرخیزی بہتر بنانے کی کوششیں شامل ہو سکتی ہیں۔ اجلاس میں ربیع سیزن کے لئے ڈی اے پی اور یوریا کھاد کے سٹاک کی پوزیشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے ملک میں کھاد کے موجودہ ذخیرے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔