گلبرگ اور کاہنہ ، 15 ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ اور کاہنہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع اور دوران سنیپ چیکنگ حراست میں لیا گیا، گرفتار ملزمان میں 8 منشیات فروش 4 ہوائی فائرنگ اور 3 اشتہاری شامل ہیں ملزمان سے مجموعی طور پر5 کلو سے زائد چرس اور230 لیٹر شراب 4 پستول میگزینز اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں اشتہاری فراڈ، ناجائز اسلحہ سمیت دیگر 6 مقدمات میں مطلوب تھے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری ہیں،