لاہور (کرائم رپورٹر) داتا گنج بخش زون اور راوی زون میں 2 غیر قانونی عمارتیں مسمار کر دی گئیں۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا نے کہا شہر میں کسی بھی غیر قانونی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کا عمل بھی مسلسل جاری ہے تاکہ مستقبل میں ایسی خلاف ورزیاں روکی جا سکیں۔