گاڑی ٹیکسوں کی مد میں 13 ارب 42 کروڑ وصول

لاہور(کرائم رپورٹر) ایکسائز ریجن سی نے 10 ماہ کے دوران گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹرانسفرفیس ،ٹوکن ٹیکس، لگڑر ی ٹیکس کی مد میں 13 ارب 42 کروڑ 62 لاکھ 88 ہزار روپے کی ریکاڑد ریکوری کرلی۔گزشتہ سال10ماہ میں 8 ارب 93 کروڑ 99 لاکھ 1365 روپے کی ریکوری کی تھی،یوں 4 ارب 13 کروڑ 2 لاکھ 88 ہزار روپے کی اضافی ریکوری کی۔ 10 ماہ میں 103 فیصد ریکوری ٹارگٹ حاصل کیا گیا۔گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کی مد میں 6ارب 32 کروڑ 72 لاکھ 35 لاکھ 448 روپے کی ریکوری کی۔ڈائریکٹر موٹر برانچ شاہد گیلانی کا کہنا تھا گاڑیوں کی ٹرانسفر کے عوض 1 ارب 35 کروڑ58 لاکھ32 ہزار 291 روپے،لگڑری ٹیکس کی مد میں 40 لاکھ ،ٹوکن ٹیکس کی مد میں 5 ارب 74 کروڑ 28 لاکھ 21 ہزار 673 روپے کی ریکوری کی۔ان کا کہنا تھا اگلے دو ماہ میں بھی کروڑوں کی مزید ریکوری ہوگی۔