لیسکومہم : 3 ارب 53 کروڑ 30 لاکھ روپے وصول

 452 روز کے دوران 1 لاکھ 19 ہزار 187نادہندگان سے ریکوری 
لاہور (خصوصی رپورٹ ) لیسکو کی ریکوری مہم کے دوران نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ جاری رہا، مہم کو 452 روز مکمل ہوگئے،اس دوران 1 لاکھ 19 ہزار 187نادہندگان سے 3 ارب 53 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ ناردرن سرکل میں 16497 نادہندگان سے53 کروڑ 10 لاکھ ،ایسٹرن سرکل میں 15313نادہندہ سے72 کروڑ 70 لاکھ ،سنٹرل سرکل میں 14012نا دہندگان سے54 کروڑ 80 لاکھ، سدرن سرکل میں 7740نادہندگان سے22 کروڑ 70 لاکھ ،ننکانہ سرکل میں 11048 نادہندگان سے28کروڑ 80 لاکھ ،شیخوپورہ سرکل میں 14538 نادہندگان سے50 کروڑ 80 لاکھ ،اوکاڑہ سرکل میں 18287نادہندگان سے21 کروڑ 10 لاکھ ،قصور سرکل میں 21752 نا دہندگان سے49 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔