گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ ٹیکسوں میں اضافے کیلئے کیا : اعظم نذریر تارڑ

ایک ہزار گاڑیاں خریدنے کا منصوبہ بنایا گیا ‘ کسی بھی اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا: فیصل واوڈا
 وزیر دفاع  چوری کا نہیں  کسی کو فائدہ پہنچانے کیلئے دفاع کر رہے ہیں :سینیٹر کا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا کو وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے  ایف بی آر کی جانب سے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ محصولات میں اضافے کیلئے کیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ یہ گاڑیاں ملکی سطح پر تیار کرنے والی کمپنیوں سے خریدی جائیں گی۔منگل کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ ایف بی آر کیلئے 1ہزار سے زائد گاڑیاں خریدنے کا منصوبہ بنایا گیا اور اس حوالے سے کسی بھی اخبار میں کوئی اشتہار نہیں آیا اور خزانہ کمیٹی پر الزام لگایا گیا انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے کمیٹی پر الزام لگایا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ وزیر دفاع اس وقت کس کا دفاع کر رہے ہیں وہ چوری کا نہیں بلکہ کسی کو فائدہ پہنچانے کیلئے دفاع کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ایف بی آر نے ایک ہزار ستاسی گاڑیوں کی منظوری لی انہوں نے کہاکہ چوری ،بدمعاشی اور بدعنوانی اور اس ملک کا وطیرہ ہے