پہلگام حملہ:مقبوضہ کشمیر میں 50 سیاحتی مقامات بند

بھارتی فورسز نے کئی علاقوں میں شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگا دی 
سری نگر(خصوصی رپورٹ) بھارتی فورسز نے پہلگام حملہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 50 پبلک پارکس اور کئی مغل باغات کو بند کر دیا ، مشہور سیاحتی علاقے دودھ پتھری، کوکرناگ، ڈکسم، سنتھن ٹاپ، اچھہ بل، وادی بنگس ، مرگن ٹاپ اور توسہ میدان کوبھی عوام کے لیے بند کر دیا گیا۔ جنوبی کشمیر میں کئی مغل باغات کے دروازے بند کر دئیے گئے۔ پہلگام حملے کے بعد سکیورٹی کے نام پر بھارتی فورسز نے کئی علاقوں میں شہریوں کی نقل وحرکت پر بھی پابندی لگا دی۔