مقبوضہ کشمیر، نو گو زون قرار درجنوں مقامات کو سیاحت کیلئے کھول دیا گیا

 فائرنگ کے نتیجے میں مقامی گھوڑے بان سمیت 26 سیاح ہلاک ہوئے تھے
پہلگام میں محدود سیاحتی سرگرمیوں کی اجازت گذشتہ برس ستمبر میں ہی دی گئی تھی
  سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے   مزید ایسے 14 سیاحتی مقامات کو سیاحتی سرگرمیوں کے لیے بحال کر دیا ہے جنھیں پہلگام حملے کے بعد عام سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادار ے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس اپریل میں مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں انڈین سیاحوں پر مسلح عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی گھوڑے بان سمیت 26 سیاح ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد انڈین حکومت نے پہلگام سمیت جموں اور کشمیر کے 50 سیاحتی مقامات کو نو گو زون قرار دے کر وہاں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔پہلگام میں محدود سیاحتی سرگرمیوں کی اجازت گذشتہ برس ستمبر میں ہی دی گئی تھی اور بعد ازاں بعض دیگر سیاحتی مقامات کو بھی بحال کیا گیا لیکن سیاحوں کو پہاڑوں یا جنگلوں کی سیر کرنے کی اجازت