لاہور (کرائم رپورٹر)شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم کل یکم مئی سے پاکستان میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 42ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں پارہ 44سے 45ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔