بارش برسانے والا نیا سسٹم آج بلوچستان میں داخل ہو نے کا امکان

 کوئٹہ(خصوصی رپورٹ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارش برسانے والا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے جس کے تحت خضدار، چاغی، واشک، سوراب، نوشکی، مستونگ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔