لاہور(آئی این پی )پنجاب کے بیشتراضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہو گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، مری اور ناردرن ایریاز میں بارش کے ساتھ برف باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغربی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش اوربرف باری کی توقع ہے۔ علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے پنجاب اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔