اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت اسلام آبادصدر مملکت آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس کی سماعت رواں ہفتے 7 نومبرکوکر ے گی۔ اس دوران نیب نوازشریف کے ریفرنس واپسی بارے دائردرخواست پر اپناجواب عدالت میں داخل کرائے گا۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کی جج عابدہ سجاد کریں گے،اس دوران نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا عرفان عدالت پیش ہوں گے۔