نواز،زرداری کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کاریفرنس سماعت کیلئے سپیشل جج سینٹرل کوبھیج دیاگیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت نمبر3 کی جج عابدہ سجاد نے صدرآصف زرداری،سابق وزیراعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی و دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس سماعت کیلئے سپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو بھیج دیا،عدالت نے نیب کی کیس ایف آئی اے ایجنسی کو بھیجنے کی استدعا مستردکردی۔فاضل عدالت کی جج نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کررکھاتھا۔