2ہزار 600کلو بیمار مرغیاں تلف

لاہور (خصوصی رپورٹ ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کر کے 2ہزار 600کلو بیمار ،مضر صحت مرغیاں تلف کر دیں۔ میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کے دوران 15سپلائرز،شاپس،56ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی، سپلائر کو بھاری جرمانہ کیا جبکہ 2ہزار 600کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئیں ۔