لاہور (کرائم رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کی نگرانی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ ضلعی رپورٹ کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام دیکھا گیا ۔ پیاز اور لہسن کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ آلو، ٹماٹر، کریلا، بینگن اور بند گوبھی سمیت کئی سبزیوں کی قیمتیں برقرار رہی ہیں۔