صوبائی وزیر صحت کا ایئر ایمبولینس سروس کا جائزہ

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق اور پارلیمانی سیکرٹری ضیا اللہ شاہ نے ایئر ایمبولینس سروس کا جائزہ کیلئے ائیر پورٹ لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایئر ایمبولینس سروس پر متعین عملے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایئر کرافٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا اب تک 124 شدید علیل و زخمی مریضوں کو دور دراز کے علاقوں سے منتقل کیا جا چکا ہے۔