پشاور(آئی این پی)اسکائی ونگز ایوی ایشن نے پارا چنار کے لئے ایئر ایمبولینس سروس چلانے کا اعلان کردیا۔سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے کہا کہ اسکائی ونگز ایوی ایشن پارا چنار کے لیے فوری طور ایئر ایمبولینس سروس چلانے کا فیصلہ کیا، ایئر ایمبولینس سروس کے لئے 2 طیارے فوری پارا چنار بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔