پٹرولیم قیمتوں میں6.35روپے کمی؟

 پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کمی متوقع 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔یکم دسمبر سے پٹرولیم قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کمی متوقع ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسے کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے آئل انڈسٹری نے قیمتوں میں مجوزہ ردوبدل کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو ارسال کر دی ہے۔