اسرائیل خطے کو غیر مستحکم کر کے اپنے عوام کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکتا:رجب طیب اردوان
دی ہیگ (آئی این پی )ترک صدر رجب طیب اردوان نے واضح کیا ہے جب تک اسرائیل غزہ کیخلاف جنگ جاری رکھے گا، اس وقت تک اس کے ساتھ پرامن تعلقات ممکن نہیں ہیں۔ نیٹو سربراہی اجلاس کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے غزہ میں انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر اسرائیل پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ریڈ کراس جیسی تنظیموں کو بھی امداد کی فراہمی سے روکا جا رہا ہے۔ صدر اردوان نے کہاکہ جب تک وہ اسرائیل اس رویے کو جاری رکھے گا، ہمارے درمیان امن اور ہم آہنگی ممکن نہیں، اسرائیل خطے کو غیر مستحکم کر کے اپنے عوام کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکتا۔