ایران اسرائیل کشیدگی: چین و جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کو انخلاء کی ہدایات جاری کردیں

بیجنگ ؍سیئول(آئی این پی )اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر چین اور جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کردیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کو فوری انخلاء کی ہدایت کردی ہے۔اسرائیل میں چین کے سفارت خانے نے منگل کے روز اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد سے جلد ملک چھوڑ دیں۔ اسرائیل میں چینی سفارت خانے نے وی چیٹ کے ذریعے ایک بیان میں چینی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر زمینی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے اسرائیل سے نکل جائیں۔دوسری جانب جنوبی کوریا نے بھی اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے تمام خطوں میں رہنے والے جنوبی کوریائی باشندوں کو جلد از جلد ملک چھوڑ دینا چاہیے۔