برکس ممالک کو ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیے: چین

برکس کائونٹر ٹیررازم ورکنگ گروپ کے کردار کو مکمل  ادا کرنا چاہیے، وزیر خارجہوانگ ای کا اجلاس سے خطاب
    بیجنگ(یواین پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ریو ڈی جنیرو میں برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پہلے مرحلے میں شرکت کی۔ منگل کے روزوانگ ای نے کہا کہ برکس ممالک کو بین الاقوامی سطح پر مثبت اور تعمیری قوت کے طور پر امن اور ترقی کے نصب العین میں اہم قیادت کا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے برکس تعاون میں ترقی کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔وانگ ای نے کہا کہ سب سے پہلے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے گلوبل سکیورٹی انیشیٹو پر عمل کرنا ہوگا،اور ایک نئے سلامتی کے راستے پر چلنا ہوگا۔دوسرا ایک معروضی اور منصفانہ موقف کو برقرار رکھنا چاہیے اور مذاکرات اور گفت و شنید کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے میں ثابت قدم رہنا چاہیے۔تیسراترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھنی چاہیے۔