چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے آصف زرداری

 دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع ہیں ‘ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے
پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی کی مستقل حمایت کے شکرگزار ہیں:چینی سفیر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ، پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی کی مستقل حمایت کے شکرگزار ہیں۔ صدر آصف زرداری سے چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے ایوانِ صدر میں   ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ ملاقات میں   میں امن کے لیے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر  گفتگو کرتے ہوئے  صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔  دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے  مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور  ساتھ دیا ہے ۔ پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکر گزار ہیں ۔ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔اس موقع پر چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ   پرصدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔